تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلیں گے، تبدیل کر دیا جائے گا‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی پیشگوئی

پوری کوشش ہے وزیر اعلیٰ کا انتخاب جیتیں، کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حمزہ شہباز ہی قائد حزب اختلاف ہونگے

ہفتہ 18 اگست 2018 23:22

تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلیں گے، تبدیل کر دیا جائے گا‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی پیشگوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیشگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کئے جانے والے وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے اورانہیں تبدیل کر دیا جائے گا ، پوری کوشش ہو گی کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب جیتیں تاہم کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حمزہ شہباز ہی قائد حزب اختلاف ہوں گے ۔

ماڈل ٹائون میں منعقدہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کابڑا شور تھا اورعمران خان بھی بہت بلند بانگ دعوے کرتے تھے ، ان کے نامزد کردہ وزیر اعلی پر نہ صرف قتل کے مقدمات سامنے آگئے ہیںبلکہ نیب کے کیسز بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

میں پیشگوئی کر رہا ہوں اور اسے لکھ لیں کہ یہ وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 161میں سے دواراکین حج پر گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی آزاد اراکین کے ووٹ ملنے کا بھی امکان ہے ۔ سپیکر کے انتخاب میں جو 12ووٹ دوسری طرف گئے ان کے بارے میںتحقیقات جاری ہیں کچھ کے بارے میں پتہ چل گیا ہے اور کچھ کے بارے میں ائندہ چند روز میں معلو م ہو جائے گا تاہم آج ہمیں پورے کے پورے ووٹ ملیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں