نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

حمزہ شہباز نے لاہور میں ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو بھیجا جبکہ عثما ن بزدار جنوبی پنجاب سے خود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 22:01

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ حمزہ شہباز نے لاہور میں ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو بھیجا جبکہ عثما ن بزدار جنوبی پنجاب سے خود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس موقع پر کاغذات کی جانچ پڑتال اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی ٰنے کی۔اس موقع پر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتےہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی ٰعثمان بزدار کاغزات کی پڑتال کےلیے خود اسمبلی آئے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کےحمزہ شہباز کی طرف سے مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش ہوئے۔جانچ پڑتال کے بعد پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کےامیدوارعثمان بزدارکےکاغذات نامزدگی منظور کر لئیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کےحمزہ شہباز کےکاغذات نامزدگی بھی منظورکرلیے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپنےاوپرلگےالزامات کا کل ایوان میں تفصیلی جواب دوں گا۔میڈیا پرمیرے خلاف پروپیگنڈاجاری ہے،اس کی مذمت کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈاجاری ہے،مذمت کرتا ہوں میرا دامن بالکل صاف ہے۔مجھ پرقتل کا مقدمہ بالکل جھوٹا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں