پنجاب کے نا مزد وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے لیے اپنے ایجنڈے کا اعلان کردیا

ہم پنجاب میں صحت ،تعلیم اور بنیادی سہولیات پر کام کریں گے،عثمان بزدار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 22:40

پنجاب کے نا مزد وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے لیے اپنے ایجنڈے کا اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :پنجاب کے نا مزد وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے لیے اپنے ایجنڈے کا اعلان کردیا۔نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں صحت ،تعلیم اور بنیادی سہولیات پر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی خدمت کرنے کی ٹھان لی ہے۔انہوں نے پنجاب کے لیے اپنے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نمائشی کام نہیں کریں گے بلکہ صحت ،تعلیم اور بنیادی سہولیات انکا فوکس ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ میرا نام بطور وزیراعلیٰ پنجاب آنا ایک بریکنگ نیوز تھی میں اس اعتماد کے لیے عمران خان کا شکر گزار ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی ٹیم کا حصہ اور انہی کے وژن کے مطابق کام کروں گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

قتل کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،دو قبیلوں کی لڑائی تھی مگر ہمارا نام آگیا۔ہم نے ان دونوں قبیلوں میں صلح بھی کروا دی تھی۔دوسری طرف رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعلی ٰپنجاب منتخب ہونگے کیونکہ پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کریں گے۔ 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں