عثمان بزدار نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہے

یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو پسماندہ علاقے سے ہونے کے باعث وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے،یہ سب کچھ جہانگیر ترین کو خوش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے،ہارون الرشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 23:00

عثمان بزدار نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون رشید نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں۔ہارون رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہے۔ یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو پسماندہ علاقے سے ہونے کے باعث وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے،یہ سب کچھ جہانگیر ترین کو خوش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کئیے گئے عثمان بزدار انتخاب سے پہلے ہی متنازعہ ہو چکے ہیں۔ان پر کرپشن اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے۔تاہم ان تمام الزامات کے باوجود عمران خان نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے اور عثمان بزدار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون رشید نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ بالکل سفید جھوٹ ہے کہ ان کو اس لئیے وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے کہ انکا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے بلکہ انکو اس لئیے بنایا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین ایسا چاہتے ہیں اور اس لئیے انکو بنایا جا رہا ہے کہ کسی ایسے وزیر اعلیٰ کی ضرورت نہیں ہے جسے اختیارات سونپے جائیں جو کام کر کے دکھا سکے ۔ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی اصول ہے کہ ذمہ داری اختیارات کے ساتھ ہوتی ہے اگر ڈھنگ کا وزیر اعلیٰ بنانا ہوتا تو ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال کو بناتے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ فارمولا ہی غلط ہے کہ جنوب سے ہو۔عثمان بزدار ایک نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بیکار آدمی ہے جو اپنے علاقے میں بجلی نہیں لگوا سکا اور قبائلی سردار کا بیٹا ہونے کے باعث ایم پی اے بن گیا ہے ،وہ پنجاب کے لیے کیا کرے گا۔یہ سب صرف اس لئیے ہوا ہے کہ جہانگیر ترین ایسا چاہتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں