عمران خان کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں پہلی بار حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہوچکا،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 18 اگست 2018 23:37

عمران خان کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں پہلی بار حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہوچکا،اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر پارٹی کارکنان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہاکہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا قوم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، ساری قوم کو ایک عظیم ، شاندار اور بہترین وزیر اعظم مبارک ہو جسے چاروں صوبوں کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے منتخب کیا ہے ، الحمد اللہ آج 22برسوں کے بعد عمران خان آخر کار سرخرو ہوئے ہیںاور اُس منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں اُن کے سیاسی مخالفین اُن کے راستے میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں، عمران خان کا وزیر اعظم بننا تحریک انصاف کے ہر کارکن کیلئے مسرت اور خوشی کا مقام ہے۔

پی ٹی آئی نے ملک کی سیاسی تاریخ میں نئی مثال رقم کی ہے کہ اگر قائد عمران خان جیسا ہو تو سیاسی جدوجہد رنگ لاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوری تسلسل ہی ترقی و خوشحالی کی علامت ہے،اقتدار کی منتقلی سے ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے،تحریک انصاف حکومت دن رات ایک کر کے قوم کو درپیش مسائل سے نکالے گی،پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ڈوبتی ہوئی معاشی صورتحال ہے، پاکستانی روپیہ کی قدر کم ہو رہی ہے اس کیلئے حکومت ٹھوس اور مضبوط اقدامات اٹھانے ہونگے،انہوں نے مزید کہا عمران خان کی جدوجہد اور بہترین حکومت عملی کی بدولت تحریک انصاف وفاق،پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے،حکومت کی اتحادی بھی خوش اسلوبی سے ملکی ترقی میں اپنا رول ادا کرینگے،تحریک انصاف منفی سیاست کی بجائے مثبت سیاست کو ترجیح دے گی،عمران خان کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں پہلی بار حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہوچکا،امیر و غریب کیلئے مساویانہ اور بلا تفریق و امتیازانصاف، تعلیم، صحت،بنیادی سہولیات اور وسائل کی فراہمی کا عمل شروع ہونے سے ملک و قوم کی خوشحالی وترقی کے دور کی شروعات ہو ں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں