ایک ایسے شخص کو آئی ٹی کی وزارت دے دی جسے کمپیوٹر چلانا بھی نہیں آتا ہو گا

معروف صحافی منصور علی خان کی تحریک انصاف کی طرف سے خالد مقبول صدیقی کو وزیرِ آئی ٹی بنائے جانے پرسخت تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 12:57

ایک ایسے شخص کو آئی ٹی کی وزارت دے دی جسے کمپیوٹر چلانا بھی نہیں آتا ہو گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزرا ء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ جس میں خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وزیر دفاع بنا دیا جب کہ ان کا اس وزارت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔

اس کے بعد تحریک انصاف نے خالد مقبول صدیقی کو آئی ٹی کی وزارت دے دی۔جب کہ آئی ٹی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اور میں حلفیہ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اگر خالد مقبول صدیقی کے سامنے کمپیوٹر رکھ دیں تو وہ ٹھیک طرح سے اس کو چلا بھی نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن تحریک انصاف نے ان کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بنا دیا۔اس قسم کے فیصلے جب ہوں گے تو پھر ہم تنقید بھی نہ کریں اور اپنے منہ بند کر لیں یہ توزیادتی ہو گی۔

یاد رہے  عمران خان کی کابینہ میں ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کووزیر قانون ون انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔

جب کہ عامر محمود کیانی قومی ہیلتھ سروس ریگو لیشن اینڈ کوارڈینیشن، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع،، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے،، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داد کامرس اینڈ انڈسٹری ،،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں