افتخار ٹھاکر اور جواد وسیم حج کا فریضہ ادا کرنے کے بعد مدینہ روانہ ہو نگے

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر اور جواد وسیم حج کا فریضہ ادا کرنے کے بعد مدینہ روانہ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار افتخار ٹھاکر اور جواد وسیم ہر سال کی طرح رواں سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ حج کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری دینے جائیں گے ۔ مدینہ میں چند روز قیام کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں