ڈاکٹر اجمل ملک نے عید الاضحی کیلئے اپنے اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ فائنل کر لی

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) تماثیل تھیٹر کے بعد شالیمار تھیٹر میں بھی عید الاضحی پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ فائنل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک عید الاضحی کے موقع پر شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’عید کا چوکا ‘‘ پیش کریں گی جس کی کاسٹ کو فائنل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کاسٹ میں خوبرو اداکارہ مہک نور ،سنہری خان ،فروزہ علی ،انیشا خان ،گوری خان ،سخاوت ناز ،شاہد خان ،گلفام ،طاہر انجم ، سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ،مختار چن اور گڈو کمال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خصوصی طور پر عید الاضحی کے موضوع پر بنایا گیا ہے جس میں اخلاقی پہلو کے ساتھ طنزو مزاح بھی شامل ہے ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں