ہمیں اللہ کی رضا کیلئے جان و مال کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے‘اسلم شیخ

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں اللہ کی رضا کیلئے جان و مال کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اللہ کی رضا کے لئے حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی اس سے پوری امت مسلمہ کو پیغام مل گیا کہ اللہ کی راہ میں آپ کو اپنی جان و مال قربان کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر عید الاضحی پر قربانی کے جذبے کی بھرپور انداز میں تائید کر نے کے ساتھ اس بات کا عہد بھی کرتے ہیں کہ جب بھی اللہ کی راہ میں ہمین اپنے جان و مال کا نذرانہ دینا پڑے تو اس سے گریز نہیں کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں