وزیراعظم عمران خان کی نو منتخب وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد

عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 16:59

وزیراعظم عمران خان کی نو منتخب وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب سردارعثمان احمد خان بزدار کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب بننے پرمبارکباد دی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،اس کے علاوہ پنجاب کی متوقع کابینہ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمودالرشید، علیم خان اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،سبطین خان،اجمل چیمہ اور آصف نکئی کےنام زیرغور ہیں۔حامد یارہراج اور سردار محسن لغاری کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

اسپیکرپرویزالہٰی نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مختصر خطاب کرنے کی دعوت دی۔۔عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں قائد ایوان کےانتخاب کیلیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔میرے گھرمیں آج تک بجلی نہیں ہے۔ سب سے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہوں۔اپنے قائد کے ویژن سے تمام مشکلات پرقابو پائیں گے ۔گڈگورننس ترجیح ہوگی کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور بدعنوانی کاخاتمہ کریں گے۔

کے پی کی طرزپر پنجاب میں پولیس کاماڈل اپنائیں گے۔اداروں کومضبوط کریں گے اور اپوزیشن کی اچھی تجاویز کاخیرمقدم کریں گے۔’اسٹیٹس کو‘‘بھرپورطریقے سے توڑیں گے۔واضح رہے وزات اعلی کے انتخاب میں  پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں