تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے سعد رفیق کا چالان کردیا

اتوار 19 اگست 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) موٹروے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راوی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس نے اوور اسپیڈنگ پر انکی گاڑی کا چالان کردیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی گاڑی 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی، موٹروے پر مقررہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے زائد پر سعد رفیق کا چالان کیا گیا۔تیز رفتاری کے باعث انہیں 750 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں