پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیلئے تقریب تقسیم انعامات

پی پی آئی سی تھری؛ مختلف شعبہ جات کی50سے زائد قابل افسران میں اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے پولیس افسران میںآپریشن کمانڈر اے ایس پی سعود،4ڈی ایس پیز،4 انسپکٹرز،2سب انسپکٹرز اور3اے ایس آئی شامل عمدہ کارکردگی پر انعامات وصول کرنے والوں میں 6خواتین اور 34مرد پولیس کمیونیکشن افسران شامل؛تالیو ں کی گونج میں انعامات تقسیم

اتوار 19 اگست 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں پی پی آئی سی تھری سینٹر کے مختلف شعبہ جات کی50سے زائد قابل افسران میں اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر علی عامر ملک اورچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں عام انتخابات کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں بھی اسناد و کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات پانے والے پولیس افسران میںآپریشن کمانڈر اے ایس پی سعودخان،4ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹرز، 2 سب انسپکٹرز اور 3 اے ایس آئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جون اور جولائی کے مہینوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 6خواتین اور 34مرد پولیس کمیونیکشن افسران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ویڈیو کنٹرول سینٹر، میڈیا مانیٹرنگ سینٹرکے بہترین افسران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات وصول کرنے والوں میں ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سینٹر، ایکسیس کنٹرول سینٹرکے افسران بھی شامل ہیں۔

تقریب میں الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹراور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکے بہترین آفیسرز کو بھی اسناد و کیش پرائز دیے گئے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ایڈیشنل آئی جی علی عامر ملک کا کہنا تھا کہ تعریفی اسناد اور کیش پرائز دینے کا مقصد ہر ماہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے میں مثبت مقابلے کی فضا کارکردگی کو مزید بہتر بناتی ہے۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں