حکومت میں آنے کے بعد تحریک انصاف کو نعرے لگانا زیب نہیں دیتا،عابد حسین صدیقی

پی ٹی آئی قیادت تبدیلی کے نعرے لگانے کی بجائے اب عملی اقدامات کرے،پیپلزپارٹی رہنما

اتوار 19 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی تک انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ اقتدار میں آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے نعرے لگانے کی بجائے اب عملی اقدامات کریں حکومت حاصل کر لینے کے بعد تحریک انصاف کو نعرے لگانا زیب نہیں دیتا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار تو مل گیا ہے کہ لیکن اس پارٹی کے رہنما ابھی تک گو مگوں کا شکار ہیں ان کے پاس نہ تو کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے یہاں تک اہم عہدوں کے لئے لوگ بھی دستیاب نہیں تحریک انصاف ایسے لوگوں کو سامنے لا رہی ہے جو اپنے گھر کا سسٹم نہیں چلا سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں