پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری

اتوار 19 اگست 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ ہفتہ میں373علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور94عطائیوں کے اڈے سربمہرکر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہورسمیت صوبہ کے 12شہروں میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے اعدادوشمار کے مطابق جن 373علاجگاہوں پر چھاپے مارے،ان میںسی116عطائیوںنے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔

لاہور میں 16،گجرات اور فیصل آباد ہر ایک میں 12،سرگودھا 11،پاکپتن10اور گجرانوالہ میں آٹھ اڈے بند کیے گئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںاپریل 17سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی16,350سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر5,213عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں