اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی 67 برس کے ہوگئے عطا اللہ کو 1991ء میں پرائڈ آف ..

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی 67 برس کے ہوگئے

عطا اللہ کو 1991ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی جنہیں ان کے مداح لالا بھی کہتے ہیں ،سڑسٹھ برس کے ہو گئے، انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

سرائیکی اور پنجابی کے گلوکار عطاء اللہ پنجاب کے شہر عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، اے تھیوا مندری دا تھیوا گانے نے انہیں عوامی مقبولیت دی، انہیں سرائیکی گلوکار سمجھا جاتا ہے لیکن ان کے پنجابی اور اردو زبان میں گانے بھی عوام میں مقبول ہیں۔ چن کتھاں گزاری آئی رات وے آج بھی ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے، انہوں نے فلموں میں بھی قسمت آزمائی لیکن کامیابی نہ ملی،فلم کے ناکام تجربے کے بعد انہوں نے اپنی توجہ گیتوں پر مرکوز کی، عطا اللہ کو 1991ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں