ملک بھر میں عیدالاضحی پرسوں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

نمازعید کے ہزاروں اجتماعات ہونگے،ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیںمانگی جائیں گی لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرینگے ،سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 20 اگست 2018 17:07

ملک بھر میں عیدالاضحی پرسوں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ملک بھر میں عیدالاضحی پرسوں 10 ذوالحج (بروزبدھ)کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے جس کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے ،پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے ہزاروںاجتماعات ہوں گے جس میں علما ء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیںمانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔

عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹے کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جبکہ مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جبکہ تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔عید الاضحی کے موقع پر تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں