نیب نے ناہرہ برادران سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا

پیر 20 اگست 2018 17:07

نیب نے ناہرہ برادران سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور ان کے بھائی مدثر قیوم ناہرہ سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کے نوٹس پر دونوں بھائی طلب کئے گئے ریکارڈ کے ہمراہ لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے آمدن اور اثاثوں کے حوالے سے سوالوں کے جوابات پوچھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر قیوم ناہرہ نے کہا کہ آمدن کے حوالے سے جو تفصیلات مانگی گئی تھیں وہ فراہم کر دی ہیں۔ نیب کی اب تک کی تفتیش سے مطمئن ہیں ۔ نیب کی جانب سے مزید ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے جو عید الاضحی کے بعد پیش کردیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں