عوام کا پیسہ عوام لے لیے

پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے سرکاری گاڑی اور پروٹوکول لینے سے انکار کردیا،ذاتی گاڑی پرحلف لینے گورنرہاوس پہنچے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 20:11

عوام کا پیسہ عوام لے لیے
لاہور  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2018ء) عوام کا پیسہ عوام لے لیے استعمال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی۔ پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے سرکاری گاڑی اور پروٹوکول لینے سے انکار کردیا،ذاتی گاڑی پرحلف لینے گورنرہاوس پہنچے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کے دائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔ جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

(جاری ہے)

ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوا اورنتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔اس کے بعد آج نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقریب حلف برداری تھی۔وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی جس میں قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی نے عثمان بزدار سے حلف لیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے بھی سادگی اور کفایت شعاری کی تحریک انصاف کی پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے سرکاری گاڑی پر حلف برداری کے لیے جانے سے انکار کردیا۔

اس موقع پر وہ اپنی سرکاری گاڑی میں تقریب حلف برداری کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے قائمقام گورنر چودھری پرویز الہی سے مصافحہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر ہاؤس کے ہال میں مبارکباد یں دینے والوں سے گرمجوشی سے معانقہ اور مصافحہ کرتے رہے -گورنر ہاؤس کا ہال حلف مکمل ہونے کے بعد تالیوں سے گونج اٹھا۔

سابق نگران وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران وزراء نے بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔سردار عثمان بزدار وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہاؤس بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی کار میں پہنچے اور بعد ازاں وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد ذاتی کار میں ہی وزیر اعلی آفس روانہ ہوئے۔
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی - اس طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی نئی مثال قائم کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں