آئی جی پنجاب کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پیر 20 اگست 2018 20:27

آئی جی پنجاب کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعودیٰسین، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش،ڈی آئی جی آپریشنز سجاد حسن خان منج، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 محمد ادریس،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی ٹریننگ مرزا فرحان بیگ، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی سرفراز فلکی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز عمران محمودسمیت افسران و ملازمین کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

ریفرنس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے کے والدرائے محمد اسماعیل ، اے آئی جی ڈسپلن زبیر دریشک کے بھائی سردار طارق خان دریشک اورآئی جی پنجاب کے ڈرائیور محمد یونس کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے اے آئی جی ڈسپلن زبیر دریشک اور ڈرائیور محمد یونس کو گلے لگا کر اظہار تعزیت بھی کیا ۔

ریفرنس کے شرکا ء نے تمام مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ریفرنس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار ایک خاندان کی مانند ہیں جس کے دکھ اور سکھ سانجھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری پولیس فورس لواحقین کے دکھ میںبرابر کی شریک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں