عوام کی پہنچ سے دور رہنے والے محلات اب عوام کے لیے ہوں گے

اہم عمارتوں کوعوام کےاستعمال میں لانےکےمعاملے پروزیراعظم نےکمیٹی بنادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 20:28

عوام کی پہنچ سے دور رہنے والے محلات اب عوام کے لیے ہوں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اگست 2018ء) :عوام کی پہنچ سے دور رہنے والے محلات اب عوام کے لیے ہوں گے۔ اہم عمارتوں کوعوام کےاستعمال میں لانےکےمعاملے پروزیراعظم نےکمیٹی بنادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔گزشتہ رات ا نہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی خطاب میں انہوں نے اہم عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کا بھی تذکرہ کیا۔تازہ ترین خبر کے مطابق اہم عمارتوں کوعوام کےاستعمال میں لانےکےمعاملے پروزیراعظم نےکمیٹی بنادی۔وزیروفاقی تعلیم شفقت محمود 13رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیا گیا۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 27 اگست کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں گورنر ہاؤسزسمیت اہم عمارتوں کے عوامی استعمال کے لیے مشاورت ہوگی۔

اس کمیٹی میں مختلف عمارات کے حوالے سے اہم فیصلے کئیے جائیں گے۔دوسری جانب سندھ کے گورنر ہاوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہگورنر ہاوس سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کے بجائے اسکا انتظام سندھ حکومت کو دیا جائے، گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کےبجائے اسے میوزیم بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں