اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا، مخالفین کی صفوں میں ..

عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا، مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے،ڈاکٹر مراد راس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا اُن کے خطاب سے مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی اور اُن کے بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دے گی۔

(خبر جاری ہے)

ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں