چیف جسٹس نے سیالکوٹ موٹر وے کے ٹھیکے سے متعلق درخواست پر لاہور ٹھیکے کا فیصلہ وفاقی حکومت منظوری سے مشروط کر دیا

پیر 20 اگست 2018 21:18

چیف جسٹس نے سیالکوٹ موٹر وے کے ٹھیکے سے متعلق درخواست پر لاہور ٹھیکے کا فیصلہ وفاقی حکومت منظوری سے مشروط کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیالکوٹ موٹر وے کے ٹھیکے سے متعلق درخواست پر لاہور ٹھیکے کا فیصلہ وفاقی حکومت منظوری سے مشروط کر دیا۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق نے عدالت کو ٹھیکے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جوا رفیق نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے ٹھیکے کی مالیت 2014 میں 14ارب تھی، جو بڑھ کر 19 ارب ہو گئی،ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل کی منظوری کے بعد ٹھیکے کا فیصلہ کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا کہ نئی حکومت تشکیل ہو گئی ہے، ایکنک کے فیصلے تک کوئی حکم جاری نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعظم پراجیکٹ کی منظوری یا مسترد ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں