شہباز شریف سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 20 اگست 2018 22:05

شہباز شریف سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی لطیف الرحمان اور مولانا صلاح الدین پر مشتمل وفد نے شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوںں کے رہنمائوںنے موجودہ سیاسی صورتحال ، بطور اپوزیشن کردار اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں