اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںوزیراعظم عمران خان نے کرپشن روکنے کے لیے شاندار اعلان کردیا کرپشن ..

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن روکنے کے لیے شاندار اعلان کردیا

کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اگست 2018ء):وزیراعظم عمران خان نے کرپشن روکنے کے لیے شاندار اعلان کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ
کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔گزشتہ رات ا نہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے ایک مرتبہ پھرکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے اہم ترین اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ اب یہ سب نہیں چلے گا ،یا تو یہ کرپٹ لوگ بچیں گے یا پھر ملک بچے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کے اربوں روپے باہر ہوں وہ کس طرح سے اس ملک کا وفادار ہو سکتا ہے۔عمران خان کے اس فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ کافی سود مند ثابت ہو گا اوریوں لوگ کھل کر اس کے خلاف بات کریں گے اور اسکی نشاندہی کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں