نجم سیٹھی نے استعفا دینے کی وجہ بتا کر ساری قوم کے دل جیت لئیے

غیریقینی صورت حال ہوتی توپی ایس ایل کا نقصان ہوتا،اس لیے استعفا دیا،نجم سیٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 23:11

نجم سیٹھی نے استعفا دینے کی وجہ بتا کر ساری قوم کے دل جیت لئیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اگست 2018ء) :نجم سیٹھی نے استعفا دینے کی وجہ بتا کر ساری قوم کے دل جیت لئیے۔مستعفی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بہتری کےلیےسمجھا کہ مستعفی ہوجانا چاہیے۔ غیریقینی صورت حال ہوتی توپی ایس ایل کا نقصان ہوتا،اس لیے استعفا دیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں انتظار کررہا تھا کہ نئے وزیر اعظم حلف اٹھا لیں تو میں استعفا دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں اور دعائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی ٹیم کے لیے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے اپنا پیغام اپنے استعفی کی کاپی کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔
] جس کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد نجم سیٹھی پر استعفے کا دباو تھا اور اس لئیے انہوں نے مستعفی ہونے کو ترجیح دی تاہم انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی اور استعفا دینے کی وجہ بتا کر ساری قوم کے دل جیت لئیے۔

(جاری ہے)

نجی چینل پر بات چیت کہتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ روایات بنانی چاہیے کہ نیا وزیراعظم آئےتووہی چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کریں۔میں متفقہ طورپرمنتخب ہوا،میری 2 سال کی مدت رہتی تھی۔انکا کہنا تھا کہ غیریقینی صورت حال ہوتی توپی ایس ایل کا نقصان ہوتا،اس لیے استعفا دیا۔غیریقینی صورت حال ہوتی توپی ایس ایل کا نقصان ہوتا،اس لیے استعفا دیا۔

اگلے3 مہینے میں پی ایس ایل کا کروڑوں روپے کا بزنس کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کو پی ایس ایل کوپاکستان لانےکا چیلنج درپیش ہوگا۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کو کچھ سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنایا گیا تھا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا اجراء کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں بھی انکی کوششیں قابل قدر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں