اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے‘خواجہ سعد ..

نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے‘خواجہ سعد رفیق

عمران کے مشرفی مشیر انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت کے نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس ہی میں نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے، میاں نواز شریف کو ای سی ایل پہ رکھنا عمران حکومت کے لیے دردِسر بن جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران کے مشرفی مشیر انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، انہیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کے مشورے دیئے جارہے ہیں، یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں