وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سادگی اور بچت مہم کا آغاز کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کی تواضع چائے، بسکٹ اور پانی سے کی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 14:27

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سادگی اور بچت مہم کا آغاز کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر گامزن ہو گئے۔ پنجاب کے نو منتخب وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اور بچت کا شعاراپنا لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کی صرف چائے، بسکٹ اور پانی سے تواضع کی گئی۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سادگی اور بچت مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور بچت کی روایت برقرار رکھی گئی اور شرکاء کی تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عید پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپی ٹی آئی کی رہنماء عندلیب عباس نے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے عوام کو بتایا کہ یہ سادگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کیلئے صرف 50ہزار اخراجات کیے گئے ہیں۔ ان اخراجات میں تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کیلئے دودھ، چائے ، بسکٹ اور پھول سمیت بجلی کا بل بھی شامل ہے۔

تاہم اس سے قبل پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی تقریب حلف برداری پر2008ء میں 76لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے وزیراعظم نوازشریف کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری پر92لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تاہم اب 2018ء میں تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرتقریب حلف برداری کوانتہائی سادہ رکھا گیا جس کے باعث حلف برداری کی تقریب پر صرف 50ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں