شہبازشریف نمازعید،قربانی کےبعد راولپنڈی جائیں گے

شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے، شہبازشریف جاتی امراء اور ماڈل ٹاؤں دونوں گھروں میں قربانی کریں گے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 15:16

شہبازشریف نمازعید،قربانی کےبعد راولپنڈی جائیں گے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف نماز عید اور قربانی کے بعد راولپنڈی جائیں گے، جہاں شہبازشریف اپنے بھائی سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے، شہبازشریف جاتی امراء اور ماڈل ٹاؤں دونوں گھروں میں قربانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا نمازعیدالاضحیٰ کا پروگرام تبدیل ہوگیا ہے۔

صدر ن لیگ شہبازشریف ماڈل ٹاؤن کی بجائے نمازعید جاتی امراء میں ادا کریں گے۔ حمزہ شہباز بھی جاتی امرا میں نمازعیدالاضحیٰ اداکریں گے۔ شہبازشریف جاتی امراء اورماڈل ٹاؤن دونوں گھروں میں قربانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نماز عید اور قربانی کے بعد راولپنڈی جائیں گے۔ صدر ن لیگ شہبازشریف اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شرف اور ن کی بیٹی ، داماد کیپٹن ر صفدر ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں جیل میں قید ہیں۔ نوازشریف نے الیکشن کے دوران پولنگ کا دن بھی جیل میں گزارا تھا۔ انہیں ضمانت نہیں مل سکی۔دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ محفوظ کرنے سے پہلے چھ ججز نے مشاورت کی۔ تاہم عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس موقعے پرفیصلہ دینے کا مطلب ہوگا کہ بنچ نے درخواست گزار کوفائدہ پہنچایا۔ نہیں چاہتے دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو۔ کیس کوباریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سنی جائیں گی۔ تاہم عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کیا ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔ نہیں چاہتے دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں