ن لیگ کا اجلاس،اعتزازاحسن کاصدارتی امیدوارکا نام مسترد

اعتزازاحسن دھرنے میں اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ کےعبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ن لیگ کےاجلاس میں فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 15:49

ن لیگ کا اجلاس،اعتزازاحسن کاصدارتی امیدوارکا نام مسترد
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کا نام صدارتی امیدوارکیلئے مسترد کردیا ہے، اعتزازاحسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی،صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ کےعبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

جس میں پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کی حمایت ، نوازشریف کی رہائی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پراجلاس میں مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کا نام صدارتی امیدوارکیلئے مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اعتزازاحسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔

اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ جس کے بعد ان کانام صدارتی امیدوار کے طور پرمسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی ہے کہ صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔ مسلم لیگ ن نے خبردار کیا کہ پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الائنس کے ہراجلاس میں تمام اپویشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ اس طرح اجلاس میں مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ انصاف دوتحریک میں اپوزیشن جماعتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

عوام کو تحریک میں بتایا جائے گا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا، بلکہ نوازشریف سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نے کہا کہ زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے،جبکہ نوازشریف کوانصاف نہیں ملتا۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مولانا فضل الرحمان نے آج شہبازشریف سے فون پرگفتگو میں تعاون کا یقین دلایا۔ مسلم لیگ ن نے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا کہ نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے۔ اپوزیشن کومتحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں