ہمارا طرز حکومت دوسری حکومتوں سے مختلف ہوگا ،

غیر قانونی احکامات میں بھی دوں تو عمل نہیں کیا جائے‘سردار عثمان بزدار گزشتہ دور میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے اخراجات ،دیگر معاملات کی انکوائری کیلئے تفصیلات طلب کر لیں،سانحہ ماڈ ل ٹائون کو بھی دیکھیں گے بیوروکریسی میں اچھے لوگ بھی ہیں انکی حو صلہ افزائی کریں گے اور کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرویو

منگل 21 اگست 2018 16:58

ہمارا طرز حکومت دوسری حکومتوں سے مختلف ہوگا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح کیا ہے کہ ہمارا طرز حکومت دوسری حکومتوں سے مختلف ہوگا ،غیر قانونی احکامات میں بھی دوں تو عمل نہیں کیا جائے ، گزشتہ دور میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے اخراجات اور دیگر معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری سے تفصیلات طلب کر لی ہیں،سانحہ ماڈ ل ٹائون کو بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پلان ہے کہ عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہننا ہے ،پنجاب میں مسائل زیادہ ہیں جس کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر دورے کریں گے۔کرپشن اس ملک کا سب سے برا ناسور ہے اس کا کاتمہ کریں گے اور اب کرپشن نہیں ہونے دیں گے،جو افسر کرپشن کرے گا وہ خود کو فارغ سمجھے،کام کرنے والے اچھے افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور جو کام نہیں کرنا چاہتا وہ اپنا بندوبست کر لے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے 260ملازم نگران حکومت نے فارغ کیے، ضرورت پڑی تو اور ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے گا،صوبے بھر میں سادگی لائیں گے اور اپنے اخراجات کم کریں گے، ،اینٹی کرپشن کو ٹھیک کرنا ہے اور جلد اس حوالے سے کام شروع ہو جائے گا،اگر یہ ادارہ ٹھیک ہوگیا تو سارے معاملات تھیک ہوجائیں گے،ان افسروں کی کارکردگی کو جانچنے احتساب کے پیمانے بنائیں گے۔

عوام کی سہولت کیلئے کم سے کم پروٹوکول لوں گا ، میرا کوئی روٹ پلان نہیں ہوگا اور میری گاڑی ہر ٹریفک سگنل پر رکے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ زرعی معاملات کو دیکھنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے ،پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرکے خیبر پختوانخواہ کا ماڈل رائج کریں گے،کوشش ہے کہ پنجاب میں ایک اچھی ٹیم متعارف کروائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے ہر اجلاس اپنی میں شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کروں گا اور وزیر اعلیٰ ہائوس میں بھی روزانہ حاضری دوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا طرز حکومت دوسری حکومتوں سے مختلف ہوگا ،غیر قانونی احکامات میں بھی دوں تو عمل نہیں کیا جائے ۔ گزشتہ دور میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے اخراجات اور دیگر معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری سے تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ سانحہ ماڈ ل ٹائون کو بھی دیکھیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی اور پاکستان کا ایجنٹ ہوں ،میرے اوپر لگائے جانے والے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں،میں نے صرف دو قبیلوں میں صلح کروائی اور یہ تو اسلام میں بھی ہے،کسی سازش کی پرواہ نہیں ہم نے صرف میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے،ہمارا ایجنڈہ صرف کام اور عوام کی خدمت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کافی عرصہ سے بند ہے وہاں جا کر بیٹھوںگا ، بیوروکریسی میں اچھے لوگ بھی ہیں انکی حو صلہ افزائی کریں گے،سب کام بیورو کریسی نے کرنا ہے یہ ہمارے دست بازو ہیں اور ان کے پیچھے ہم کھڑے ہیں ،تمام تر بیورو کریسی کو تو فارغ نہیںکیا جا سکتا جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں