عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے ‘سراج الحق

عید کے موقع پر فضول خرچی اور اصراف کی بجائے اپنے اڑوس پڑوس میں موجود غریب ، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے

منگل 21 اگست 2018 16:58

عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے ‘سراج الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پوری قوم آج سنت ابراہیمیؑ اس تجدید عہد کے ساتھ زندہ کر رہی ہے کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے ، عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے ،آج کے دن کشمیر ، فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر کے ان مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کو آزادی کے ساتھ مرضی کی اسلامی زندگی میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

قوم کو عید قربان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر فضول خرچی اور اصراف کی بجائے اپنے اڑوس پڑوس میں موجود غریب ، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مجبوروںاور محتاجوں کی پریشانیاں صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک آزمائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی حیثیت سے قرآن کی صورت میں ہمارے پاس وہ نظام زندگی موجود ہے جو دنیا کے ہر انسان کے لیے روحانی سکون اور ترقی کا ضامن ہے ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم خود اس کا نمونہ بنیں اور اپنے عمل سے انسانیت کو اس بابرکت نظام کی طر ف دعوت دیں ۔انہوںنے کہاکہ عید کا دن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کرنے کا دن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں