آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کر لی

آرمی چیف نے پاکستان میں امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 16:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کر لی
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے پاکستان میں امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اورمسلح افواج بھرپورانداز میں دہشتگردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بہادری سے لڑکردہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد اوران کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اورسلامتی کے قیام کیلئے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نےمتحد ہوکردہشت گردی کوموثر اندازسے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کےعزم اورحوصلے کےساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کواندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنیوالی قوتوں سے متحد ہوکرلڑیں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ بہاردی سے لڑکردہشتگردی کا شکار ہونیوالے افراد اوران کے خاندان والوں کیساتھ ہیں۔ ہم ہر شکل اورقسم کی دہشتگردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کرلڑنا ہوگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں