مولانافضل الرحمان کی انصاف دوتحریک کی حمایت

مولانا فضل الرحمان نےشہبازشریف کوفون کرکےبھرپورتعاون کا یقین دلایا، ن لیگ نے نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک کا اعلان کررکھا ہے۔ پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 18:05

مولانافضل الرحمان کی انصاف دوتحریک کی حمایت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء)   جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی انصاف دوتحریک کی حمایت کردی، مولانا فضل الرحمان نےشہبازشریف کوفون کرکے تعاون کا یقین دلایا،ن لیگ نے نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو اپوزیشن اتحاد میں ایک جماعت کی جانب سے نوازشریف کی رہائی کیلئے انصاف دو تحریک کی حمایت مل گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کوفون کرکے تحریک کیلئے تعاون کا یقین دلا دیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کی حمایت، نوازشریف کی رہائی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پراجلاس میں مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کا نام صدارتی امیدوارکیلئے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اعتزازاحسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔ اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ جس کے بعد ان کانام صدارتی امیدوار کے طور پرمسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی ہے کہ صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔

مسلم لیگ ن نے خبردار کیا کہ پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الائنس کے ہراجلاس میں تمام اپویشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ اس طرح اجلاس میں مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ انصاف دوتحریک میں اپوزیشن جماعتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ عوام کو تحریک میں بتایا جائے گا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا، بلکہ نوازشریف سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نے کہا کہ زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے،جبکہ نوازشریف کوانصاف نہیں ملتا۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مولانا فضل الرحمان نے آج شہبازشریف سے فون پرگفتگو میں تعاون کا یقین دلایا۔ مسلم لیگ ن نے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا کہ نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے۔ اپوزیشن کومتحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں