لاہور: معمولی تنازعہ پر دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، تین زخمی

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) شاہدرہ ٹائون میں معمولی تنازعہ پر دو متارب گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے دونوں متارب گروپوں کے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شاہدرہ ٹائون کے علاقہ حمدی پارک میں پیش آیا۔ جہاں دو متارب گروپوں کے افراد کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ جو شدت اختیار کر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ تھانہ شاہدرہ میں پولیس نے دونوں گروپوں کے بعض افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں