وفاقی حکومت کی اعلان کردہ بجٹ پالیسی کی روشنی میں پنجاب کے مختلف محکہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے ماتحت افسران کو محکموں میں بچت کی پالیسی اختیار کرنے کے مراسلے جاری کر دئیے

منگل 21 اگست 2018 18:10

وفاقی حکومت کی اعلان کردہ بجٹ پالیسی کی روشنی میں پنجاب کے مختلف محکہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے ماتحت افسران کو محکموں میں بچت کی پالیسی اختیار کرنے کے مراسلے جاری کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وفاقی حکومت کی اعلان کردہ بجٹ پالیسی کی روشنی میں پنجاب کے مختلف محکہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے ماتحت افسران کو محکموں میں بچت کی پالیسی اختیار کرنے کے مراسلے جاری کر دئیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ محکموں میں ہر قسم کے غیر ضروری اخراجات ختم کر دئیے جائیں۔ سرکاری محکمہ جات میں مہمانوں کی ضیافت کی بجائے چائے بسکٹ سے تواضع کی جائے۔

(جاری ہے)

افسران ایک سے زائد گاڑیاں استعمال نہ کریں۔ استعمال میں لائے جانے والے پٹرول کا ریکارڈ مکمل طور پر رکھا جائے۔ بجٹ پالیسی کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے تمام وہ افسران جن کے زیر استعمال تین تین سرکاری گاڑیاں ہیں کو گھروں سے دفاتر اور دفاتر سے گھروں تک لانے اور لے جانے کیلئے ائیر کنڈیشنڈ کوچیس استعمال کریں گے تاہم افسران صرف انتہائی ضروری امور کے سلسلے میں سرکاری گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں