شہباز شریف نے پنجاب سولر پاور کمپنی سمیت آشیانہ اقبال سکینڈل میں پائی جانیوالی مالی بے ضابطگیوں کا ملبہ بیورو کریس پر ڈال دیا

منگل 21 اگست 2018 18:10

شہباز شریف نے پنجاب سولر پاور کمپنی سمیت آشیانہ اقبال سکینڈل میں پائی جانیوالی مالی بے ضابطگیوں کا ملبہ بیورو کریس پر ڈال دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب سولر پاور کمپنی سمیت آشیانہ اقبال سکینڈل میں پائی جانیوالی مالی بے ضابطگیوں کا ملبہ بیورو کریس پر ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز نیب لاہور کے روبرو پیش ہو کر ساڈھے تین گھنٹے تک پیش گئے گئے اپنے موقف میں کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کی 56 کمپنیوں میں کوئی کرپشن نہیںکی ۔

ذرائع کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلے ان کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا۔ ٹھیکہ تبدیل کرنے کی سمری انہوں نے نہیں بلکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھجوائی تھی۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں نے کوئی غلظ کام نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں