پنجاب کے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے تین سینئر بیورو کریٹس کے نام چیف سیکرٹری کی دوڑ میں شامل

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان سبزواری کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب کے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے تین سینئر بیورو کریٹس کے نام چیف سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کئے گئے تینوں ناموں میں یوسف نسیم کھوکھر، احمد نواز سکھیرا اور میجر (ر) اعظم سلیمان خان شامل ہیں تاہم پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری اکبر خان درانی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ امکان ہے کہ پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری اپنے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں