صوبائی دارلحکومت کی ماتحت عدالتوں سے معمولی مقدمات میں ملوث 50 ملزمان ضمانت پر رہا

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت کی ماتحت عدالتوں سے معمولی مقدمات میں ملوث 50 ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ماتحت عدالتوں نے 45 ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحی پر مختلف مقدمات میں ملوث 100 ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھیں۔ جس کا مقصد عیدالاضحی کی خوشیاں ملزمان کے اہلخانہ کے ساتھ منانا تھا۔ لیکن سو میں سے ماتحت عدالتوں نے پچاس درخواست ضمانت کو منظور کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں