لاہور ،عید الاضحی (آج)مذہبی جوش و خروش سے منائی جائیگی

منگل 21 اگست 2018 18:30

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھرکی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی آج بدھ کو عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائیگی جبکہ ا س موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کریں گے، سنت ابراہیم علیہ السلام کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی یاد دلاتی ہے جو ہم سب کا فریضہ ہے ، اس موقع پر ہمیں غرباء اورمساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے ، عیدالاضحی کے موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد موجود غریبوں اور مستحقین کی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہئے ،انہیں قربانی کا گوشت ضرور دیناچاہئے تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شریک ہوں،لاہور میں نماز عیدالاضحی کے بڑے اجتماعات مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونگے، جن میں بادشاہی مسجد، قذافی سٹیڈیم، دارلعلوم جامعہ نعمیہ، جامعہ اشرفیہ،باغ جناح،داتا دربار،جامعہ مسجد منصورہ،مسجد وزیر خان،جامعہ مسجد شہداء، مینار پاکستان و دیگر شامل ہیں،عید قربان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں ریسکیو 1122 اور عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے ، اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیگا، عید قربان کے سلسلہ میں عملہ صفائی کو خصوصی ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر تلفی کے مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں