اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںراناثنا اللہ نے ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان پر سنگین الزام عائد ..

راناثنا اللہ نے ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان پر سنگین الزام عائد کر ڈالا

خاتم النبیین کا نام مسلمان کےلیے نہیں کافر کےلیے مشکل ہوتاہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اگست 2018ء):راناثنا اللہ نے ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان پر سنگین الزام عائد کر ڈالا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ
خاتم النبیین کا نام مسلمان کےلیے نہیں کافر کےلیے مشکل ہوتاہے۔جس شخص کو خاتم النبیین کا نام نہیں آتا اسے مجاہد ختم نبوت بنادیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں ۔

بسا اوقات تو سابق صوبائی وزیر قانون بیانات دیتے وقت اخلاقیات کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ۔اور اسی قسم کا مظاہرہ اکثر ان کی جانب سے دیکھنے کو ملتا ہے ۔رانا ثنا اللہ بسا اوقات تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیتے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ایسا ہی ایک متنازعہ بیان انہوں نے مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسے کے بعد انکی خواتین کارکنان کے بارے میں دیا تھا جس کے بعد کافی اشتعال پھیلا حتیٰ کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اس بیان پر معافی مانگنی پڑی اور رانا ثنا اللہ نے بھی صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لے لئیے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق رانا ثنا اللہ ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان کے ساتھ سامنے آ گئے ۔اس مرتبہ انکا ہدف وزیر اعظم عمران خان تھے۔انہوں نے حلف برداری کے دوران وزیراعظم کی زبان لڑکھڑانے پر انکو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے متعلق انتہائی متنازعہ بیان دے ڈالا۔انکا کہنا تھا کہ خاتم النبیین کا نام مسلمان کےلیے نہیں کافر کےلیے مشکل ہوتاہے۔جس شخص کو خاتم النبیین کا نام نہیں آتا اسے مجاہد ختم نبوت بنادیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹ چوروزیر اعظم ہیں،ابھی بھی وہ کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔حلف کے موقع پر عمران نے شیروانی سے عینک ایسے نکالی جیسے پستول نکال کرصدر کو مارنا چاہ رہے ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں