عیدالاضحی کے موقع پر بیشتر فلم، ٹی وی و تھیٹر کے فنکار بکروں کی قربانی دی

منگل اگست 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) عیدالاضحی کے دن فلم،، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکار بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی ،تفصیلات کے مطابق اداکار شان نے دو بکرے، معمر رانا 2 بکرے ، بابر علی دو بکرے ، وینا ملک دو بکرے، غلام محی الدین دو بکرے، شفقت چیمہ دو بکرے، بہار بیگم ایک بکرا، نغمہ بیگم ایک بکرا، ہدا یتکار سیدنور دو بکرے ، ہدایتکار الطاف حسین ایک بکرا، صائمہ دو بکرے، حیدر سلطان دو بکرے، اسد بخاری دو بکرے، زیبا بیگم دو بکرے، اسی طرح ٹی وی کے فنکاروں میں خالد بٹ ایک بکرا، توقیر ناصر دو بکرے، راشد محمود ایک بکرا ،جاوید رضوی، جبکہ تھیٹر فنکاروں میں میں خالد عباس ڈار دو بکرے ، سہیل احمد دو بکرے، ہنی البیلا دو بکرے، نسیم وکی دو بکرے، آفرین بیگ دو بکرے، میگھا دو بکرے اور دیگر فنکاروں میں طارق ٹیڈی ، ماجد علی، پائل چوہدری اور دیگر نے سنت ابراہیمی ادا کی، فنکاروں کی اکثریت نے قربانی کا گوشت زیادہ تر غربائ میں تقسیم کیا، فنکاروں نے اس موقع پر کیں، ملک کی سلامتی کیلئے بھر پور دعائیں کیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments