فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی اگلی فلم 2020 میں ریلیز کی جائیگی، آنجہانی پال واکر بھی فلم میں ایکشن میں دکھائی دینگے

منگل 21 اگست 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کا نجہانی سٹار پال واکر مرنے کے پانچ سال بعد بھی فلموں میں ایکشن میں دکھائی دینگے ، سیریز کی اگلی فلموں میں اسپیشل ایفیکٹس کی مدد سے پال واکر کو شامل رکھنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

پال واکر2013 میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث انتقال کر گئے تھے لیکن اس وقت بننے والی سیریز کی ساتویں فلم میں ان کے بھائی کو پال واکر بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ اب اسپیشل ایفیکٹس کی مدد سے پال واکر کوسیریز میں شامل رکھنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ سیریز کی اگلی فلم 2020 میں ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں