بادشاہی مسجد لاہور میںنمازِ عید الاضحی ساڑھے آٹھ بجے ہوگی

منگل 21 اگست 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں نمازِعید الاضحی ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے ہوگی ،نماز عید میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سا لمیت امن وسلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کی جائیگی ، لاہور میںنماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا، اس موقع پر کسی قسم کی زحمت اور رش سے بچنے کیلئے علی الصبح ہی مسجد میں تشریف لائیں اورجائے نماز مصلیٰ اپنے ہمراہ لائیں اور با وضو ہو کر تشریف لائیں ،تاکہ بر وقت سیکورٹی چیکنگ کے بعد مسجد میں داخلہ ہو سکے ،نماز عید کیلئے بادشاہی مسجد کے تمام دروازے کھلے ہوں گے ، تا ہم سیکورٹی چیکنگ کے بعد داخلہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں