اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنئے پاکستان کے وزیر کا پرانے انداز میں استقبال وفاقی وزیر اطلاعات ..

نئے پاکستان کے وزیر کا پرانے انداز میں استقبال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے جہلم پہنچنے پر انہیں ڈالر کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا

جہلم (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء):نئے پاکستان کے وزیر کا پرانے انداز میں استقبال ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے جہلم پہنچنے پر انہیں ڈالر کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کو ملک کے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی 20 رکنی کابینہ بھی تشکیل دی ۔20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔ جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئے، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔

ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری جب جہلم پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا بلکہ یوں کہا جائے کہ نئے پاکستان کے وزیر کا پرانے انداز میں استقبال ہوا تو یہ بے جا نہ ہو گا۔

جہاں اس موقع پر انکے حلقے کے عوام نے روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ڈالروں کے ہار پہنائے گئے۔اس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی کر رہے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ دوسروں کو کفایت شعاری کا درس دینے والے کب تک اس طرح کے اللے تللوں میں پڑے رہیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں