عید قربان پرگوشت کازیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے،ایک وقت میںآدھا پاؤ سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے، طبی ماہرین

بدھ 22 اگست 2018 17:20

لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) طبی ماہرین کے مطا بق عید قربان پر گوشت کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے، ماہرین امراض پیٹ و معدہ کے مطا بق زیادہ گو شت استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ بڑھ جاتا ہے اس لئے ایک وقت میں 100یا ڈیڑھ سو گرام (آدھا پاؤ) سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے، ذیابیطس کے مریضوں کو لال گوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے جبکہ کلیجی‘ گردے اور دماغ کے استعمال کے باعث شوگر کے مریضوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ، شوگر کے مریض کم مقدار میں گو شت استعمال کر یں جبکہ ان ایام میں سبزیاں ،سلاداور دہی کا استعمال ضرور کر یں ، باربی کیو بناتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکے بوٹی کچے نہ ہوںاور ایسا بار بی کیو استعمال نہ کیا جائے جس پر خون لگا ہوا ہو، نیز قر بانی کے گوشت کو خوب اچھی طرح دھویا جائے اور خوب پکا کر کھایا جائے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، غذائی ماہرین کے مطا بق عید پر لوگوں کے پاس وافر مقدار میں گوشت ہوتا ہے جس کو وہ ہر طریقے سے پکا کرکھانے کو ترجیح دیتے ہیں، گوشت اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے تاہم اسکا زیادہ استعمال نقصان دیتا ہے، اعتدال کے ساتھ گو شت کا استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی پورا کرتا اور خون کے سرخ خلیے بھی بناتا ہے تا ہم مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں،طبی ماہرین کے مطا بق قربانی کے گوشت میں سے خون کا اخراج ہونے دیں جبکہ گوشت کو دھو کر ڈیپ فریز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کیلئے محفوظ کرنا بہتر ہے ، فریز گوشت کا استعمال کرنے سے قبل ڈی فراسٹ ضرور کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں