پیپلزپارٹی نے بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شرکت کیلئے وفد تشکیل دے دیا

وفد میں یوسف رضاگیلانی، راجا پرویز اشرف،خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ ، نوید قمر ،چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل بلاول بھٹو زرداری بعد میں اہلخانہ سے تعزیت کریں گے

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:23

پیپلزپارٹی نے بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شرکت کیلئے وفد تشکیل دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شرکت کیلئے وفد تشکیل دے دیا ہے، وفد میں پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہیں، بلاول بھٹو زرداری بعد میں اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی نے وفد تشکیل دے دیا ہے۔

وفد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تشکیل دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضاگیلانی، راجا پرویز اشرف،،،خورشید شاہ،، قمر زمان کائرہ ، نوید قمر ،چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کا وفد سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ جو کہ لندن میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 11ستمبر کوانتقال کرگئی تھیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو بعد میں مرحومہ بیگم کلثوم نوازکے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئی ہیں،کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں،ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں،انہیں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔

گزشتہ سال 22اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کوپیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں ۔دوسری جانب سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی ریجنٹ پارک مسجد لندن کے میں نمازجنازہ ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز،، اسحاق ڈار سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں