نواز شریف کو دھوکہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو بڑی پیشکش

میرا نواز شریف سے اختلاف ضرور ہے لیکن میری سیاست ان کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہے، شہباز شریف کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 ستمبر 2018 12:27

نواز شریف کو دھوکہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو بڑی پیشکش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف الگ ہیں۔ان دونوں کی اپروچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن دونوں اندر سے ایک ہیں۔عارف نظامی کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ ایک سال میں شہباز شریف پر دباؤ ڈالا گیا کہ آپ نواز شریف کو دھوکہ دیں اور اس کے بدلے میں آپ کے لیے سب کچھ حاضر کر دیا جائے گا۔

تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ میرا اپنا نطریہ ہے کہ میرے نواز شریف سے کئی باتوں پر اختلافات ہیں۔لیکن میری سیاست نواز شریف کے ساتھ ہے اور میرا اختلاف بھی ان کے ساتھ ہے اور اگر میں ان کی پیٹھ پر چھرا ماروں گا تو میری سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار سابق صدر پرویز مشرف نے مجھے کہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف گڈ کاپ بیڈ کاپ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے پچھلے کچھ عرصے میں شہباز شریف سے متعلق کہا جاتا رہا کہ چونکہ وہ نواز شریف سے بلکل مختلف سیاست کر رہے ہیں اس لیے نواز شریف ان سے نالاں ہیں۔ جب مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچے جہاں انہیں لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا توقا ئد نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نےلاہور ائیر پورٹ کا رُخ تو کر رکھا تھا لیکن کوئی بھی لاہور ائیر پورٹ اپنے قائد کے استقبال کے لیے نہ پہنچ سکا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے استقبال کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے سے قاصر رہے اور نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری اور ان کی اسلام آباد روانگی کےبعدشہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز گاڑی سے باہر ہی نہیں نکلے اور باہر ریلی میں موجود کارکنان انہیں خوب کوستے رہے جس کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگ گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں