بیگم کلثوم نواز کی میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا

نواز شریف ،مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شریف میڈیکل سٹی آ کر مرحومہ کا دیدار کیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:53

بیگم کلثوم نواز کی میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو لاہور ائیر پورٹ سے شریف میڈیکل سٹی لایا گیا اور سرد خانے میں رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف او رمریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد نے جاتی امراء رائے ونڈ سے شریف میڈیکل سٹی پہنچ کر بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں