بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے رہنما اور کارکن لاہور پہنچے

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:55

بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے رہنما اور کارکن لاہور پہنچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچی ۔

(جاری ہے)

دوسرے صوبوں سے آنے والوں کی اکثریت ایک روز قبل ہی لاہور پہنچ گئی تھی جو جمعہ کی صبح تعزیت کیلئے جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے اور نماز جنازہ کی ادائیگی تک وہیں موجود رہے ۔ دوسرے صوبوں سے آنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اور کارکنوں آمد جمعہ کی صبح سے شروع ہو گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں