بہنوں کی جائیداد ہڑپنے والا سابق وزیر اعظم کا بیٹا سپریم کورٹ میں بہنوں کے پاوں پڑ گیا

چیف جسٹس کی جانب سے سرزنش کے بعداسد جونیجو نے عدالت میں بہنوں سے معافی مانگی اور انہیں انکا حق دینے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:23

بہنوں کی جائیداد ہڑپنے والا سابق وزیر اعظم کا بیٹا سپریم کورٹ میں بہنوں کے پاوں پڑ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2018ء) بہنوں کی جائیداد پڑپنے والا سابق وزیر اعظم کا بیٹا سپریم کورٹ میں بہنوں کے پاوں پڑ گیا۔ اسد جونیجو نے عدالت میں بہنوں سے معافی مانگی اور انہیں انکا حق دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں بہنوں اور بیٹیوں کو انکے وراثتی حق سے محروم رکھنے کی ایک قبیح روایت موجود ہے۔

انسان کا لاچ اور حرص انکو اس چیز کی اجازت نہیں دیتا کہ ان کا اپنا ہی خون ان کے حق میں حصہ دار بن سکے اور یہ بات صرف عام عوام تک محدود نہیں بلکہ اشرافیہ بھی اس قبیح عمل کا حصہ ہیں۔ان میں سے ہی ایک سابق وزیر اعظم محمد جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو ہیں ۔جنہوں نے نہ صرف اپنی بہنوں کا حق کھایا بلکہ انہیں اپنے حق سے دستبردارہونے کے لیے ان پر دباو بھی ڈالا۔

(جاری ہے)

یہاں نتک کہ انکی ہی ایک بہن فضہ جونیجو اپنے تحفظ کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئیں جس پر چیف جسٹس نے اسد جونیجو کو طلب کیا اور سارے معاملات کی تفصیل جانی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ مال دولت کوئی بھی ساتھ قبر میں نہیں لے جاتا اس لئیے بہنوں کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک نہ رکھا جائے۔یہ بات سن کر اسد جونیجو کا دل پسیج گیا اور انہوں نے اپنی بہنوں کو انکا وراثتی حق دینے کا اعلان کردیا اور ان سے بھری عدالت میں معافی بھی مانگی اور درخواست کی کہ انکے خلاف کیس واپس لئیے جائیں وہ بہنوں کو تمام تر حق دینے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ فضہ جونیجو کو اپنے ہی بھائی کی جانب سے جان کا خطرہ پید اہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے تحفظ کی درخواست لے کر سپریم کورٹ جا پہنچیں تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں